آئندہ بھی ہر پیشی پر عدالت جاؤں گا پرویز مشرف

مشرف ڈاکٹروں کا مشورہ رد کرکے عدالت میں پیش ہوئے، واپسی پر دوبارہ طبی معائنہ


News Agencies February 19, 2014
مشرف ڈاکٹروں کا مشورہ رد کرکے عدالت میں پیش ہوئے، واپسی پر دوبارہ طبی معائنہ۔ فوٹو: فائل

پرویز مشرف ڈاکٹروں کی جانب سے عدالت نہ جانے کے مشورہ کو رد کرکے خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے ا نہیں کہا تھا کہ سماعت کے دوران کسی قسم کا دبائو ان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے' سابق صدر نے اسپتال کے سرٹیفکیٹ پر خود دستخط کیے جس میں بتایا گیا کہ میں اپنے رسک پر عدالت جا رہا ہوں،سابق صدر کے ساتھ تین ڈاکٹروں کی ٹیم بھی عدالت پہنچی۔ اسپتال واپسی پر انکا ای سی جی اور بلڈ پریشر چیک کیا گیا، ڈاکٹروں نے انکی صحت تسلی بخش قرار دیدی، مشرف نے ان سے کہا کہ آپ لوگ مجھے جانے کی اجازت نہیں دے رہے تھے لیکن دیکھ لیں میں بخیر و عافیت واپس پہنچ گیا ہوں۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ آپ کو احتیاط کرنی چاہیے تھی۔ مسئلہ خراب بھی ہو سکتا تھا، مشرف نے کہا کہ نہیں اب میں بہتر ہوں، سول کورٹ ہو یا کوئی اور عدالت اپنے خلاف ہر مقدمے کا سامنا کروں گا اور ہر پیشی پر عدالت جائوں گا۔

مقبول خبریں