11 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم محبوب نے بچے کو ورغلا کر نازیبا حرکات کیں اور بدفعلی کی، ماں کا بیان


ویب ڈیسک February 26, 2022
ملزم محبوب نے بچے کو ورغلا کر نازیبا حرکات کیں اور بدفعلی کی، ماں کا بیان۔ فوٹو:ایکسپریس

غازی آباد پولیس نے بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے غازی آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کے مطابق بچے کی والدہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم محبوب نے بچے کو ورغلا کر نازیبا حرکات کیں اور بدفعلی کی، جس پر پولیس نے فوری طور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔