پشین میں مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 3 مسافر جاں بحق

بس لاہور سے کوئٹہ آرہی تھی جو خانوزئی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی


ویب ڈیسک February 28, 2022
بس لاہور سے کوئٹہ آرہی تھی جو خانوزئی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی

SYDNEY: مسافر کوچ پشین کے علاقے خانوزئی کے مقام پر ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ خانوزئی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 3 افراد جاں بحق اور 22زخمی ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے کوئٹہ میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

مقبول خبریں