چھاپوں کے دوران شہر بھر سے 111 ملزم گرفتار کرلیے گئے

پولیس نے 95 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 16پستول ایک دستی بم اور2 کلو منشیات برآمد کرلی


Staff Reporter February 21, 2014
پولیس نے 95 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 16پستول ایک دستی بم اور2 کلو منشیات برآمد کرلی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن اور چاپہ مار کارروائیوں میں 111 ملزم گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے 95 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 16پستول ایک دستی بم اور2 کلو منشیات برآمد کرلی،پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں2 ڈکیت، 14 ناجائز اسلحہ رکھنے والے،21 منشیات فروش، ایک ٹارگٹ کلر ،ایک مفرور اور 45 مختلف جرائم میں ملوث ملزم شامل ہیں، رینجرز نے لیاری،گلشن بونیر ، بسم اﷲ چوک داؤد گوٹھ، طوری بنگش کالونی اورنگی ٹاؤن ، ناتھا خان گوٹھ ، ماڈل کالونی، محمود پور سائٹ ، اور پٹیل پاڑہ میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جبکہ بلال کالونی ، زم زمہ ڈی ایچ اے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران16 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔