فیس بک نے ڈیسک ٹاپ ورژن میں تبدیلی کا آغاز کردیا

ترقی پذیر ممالک کے کچھ صارفین نے ڈارک موڈ ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھا ہے جس میں ایپس کی ترتیب بھی بدلی گئی ہے


ویب ڈیسک March 09, 2022
فیس بک نے ڈیسک ٹاپ لے آؤٹ میں بہت بنیادی تبدیلیوں کا فیصلہ کرتے ہوئے بعض صارفین کو اس کی جھلک دکھائی ہے۔ فوٹو: بشکری سوشل میڈیا ٹوڈے

کراچی: فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں بہت سی تبدیلیوں کا آغاز کردیا ہے۔ اس کی تصدیق ترقی یافتہ ممالک کے بعض صارفین نے کی ہے۔

گزشتہ ہفتے کئی صارفین نے فیس بک کا اپ ڈیٹ دیکھا ہے جس میں یوٹیوب کی طرح ڈارک موڈ دیکھا جاسکتا ہے اور نیوی گیشن کے ٹولز بائیں جانب دیکھے جاسکتے ہیں۔ لیکن اس تبدیلی کو لوگوں نے جھنجھٹ قرار دیا ہے۔ لیکن یہ فیس بک کا ری ڈیزائن ٹیسٹ بھی ہے۔

واضح رہے کہ جی میل اور ٹویٹر کے ڈیسک ٹاپ ورژن بھی تمام ٹولز اور ایپ بائیں جانب ظاہر کرتے ہیں۔ اگرچہ صارفین نے اسے منتشر لے آؤٹ قرار دیا ہےلیکن اب تک یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ یہ ٹول پینل پھیل اور سکڑ سکتے ہیں جس سے اسکرین پر ان کی یلغار کم ہوسکتی ہے۔

اب اس پر عمل ہوتا ہے یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن یہ خبر اب درست ہے کہ میٹا فیس بک کی ظاہری صورت بھی تبدیل کررہا ہے۔

مقبول خبریں