ملک میں دوسرے روز بھی کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی

ملک میں کورونا کے 403 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، این سی او سی


ویب ڈیسک April 05, 2022
24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 29 ہزار315 ٹیسٹ کیے گئے، فوٹوفائل

WASHINGTON: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کسی بھی شخص کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 22 ہزار 994 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 155 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز کورونا وائرس سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 321 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں