- 50 سے زائد افغان شہریوں کو قتل کرنے والے برطانوی فوجیوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز
- بابراعظم کو ستارہِ امتیاز سے نواز دیا گیا، ویڈیو وائرل
- سوریا کمار نے کون سا ’’منفی ریکارڈ‘‘ اپنے نام کیا؟
- لانڈھی جیل میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور کلرک آپس میں لڑپڑے
- راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں دو سال قید
- آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے، شیخ رشید
- بھکر میں 13سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
- ملتان سلطانز کے ٹیم منیجر حیدر اظہر پر ایک میچ کی پابندی عائد
- مفت آٹا تقسیم کے دوران بدنظمی کے واقعات، مزید 2 افراد جاں بحق
- کراچی ائرپورٹ پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال کردیا گیا
- بابراعظم ’’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘‘ کیلئے شائقین کی پہلی چوائس بن گئے
- ریلوے لائن کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، سلیپرز کو نقصان پہنچا
- پنجاب الیکشن ملتوی ہونے سے ملک بڑے آئینی بحران سے بچ گیا، وزیر اطلاعات
- بلند ترین مقام پر اسکیٹ بورڈ کرتب دِکھانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- خون میں کیفین کی زیادہ مقدار کم وزن رہنے میں مدد دے سکتی ہے
- ’آب و ہوا میں تبدیلی کا بم پھٹنے کے قریب ہے،‘ اقوامِ متحدہ
- سپریم کورٹ نے 20 فیصد رئیل اسٹیٹ انکم ٹیکس پر عبوری ریلیف دیدیا
- 23 مارچ؛ تجدیدِ عہدِ وفا کے ساتھ اپنا محاسبہ بھی کیجیے
- آئی ایم ایف قرض کیلیے شرح سود 2 فیصد بڑھانے کا امکان
- ٹیکس مسائل؛ بھارتی بورڈ کو 963کروڑ روپے کا نقصان ہوگا
شلپا شیٹھی کی والدہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

شیٹھی فیملی نےسیشن کوٹ میں ثمن کو چیلنج کیا تھا فوٹوفائل
ممبئی: بھارتی عدالت نے 21 لاکھ روپے کے فراڈ کیس میں اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 21 لاکھ روپے کے قرض کی مبینہ عدم ادائیگی سے متعلق ایک کیس میں ممبئی کی ایک عدالت نے اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔
اندھیری کی ایک عدالت کے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے اس ہفتے کے شروع میں اداکارہ شلپا شیٹھی، ان کی والدہ سنندا شیٹھی اور ان کی بہن اداکارہ شمیتا شیٹھی کو ایک بزنس مین کی جانب سے دائر کیے جانے والے قرض کی عدم ادائیگی کے دھوکا دہی کے کیس میں ثمن جاری کیا تھا۔
تاہم شیٹھی فیملی نےسیشن کوٹ میں ثمن کو چیلنج کیا تھا۔ پیر کے روز سیشن جج نے شلپا شیٹھی اور ان کی بہن شمیتا شیٹھی کے خلاف مجسٹریٹ کے حکم پر روک لگادی تھی لیکن ان کی والدہ کو کوئی ریلیف نہیں دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شلپا، شمیتا اور والدہ سنندا شیٹھی عدالت طلب
عدالت نے کہا شلپا شیٹھی کے والد آنجہانی سریندر شیٹھی اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی کمپنی کے شراکت دار ہیں۔ تاہم ایسی کوئی دستاویز نہیں جس سے یہ ظاہر ہوکہ ان کی بیٹیاں بھی فرم میں شراکت دار تھیں اور انہیں قرض کی واپسی سے کوئی لینا دینا ہے۔
عدالت نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ نظرثانی میں کئی حقائق اور قانونی پہلو شامل ہیں جن کی میرٹ پر تفصیلی عدالتی تحقیقات کی ضرورت ہے۔
لہذا درخواست گزار ملزم نمبر 2 اور 3 (شلپا اور شمیتا) کے خلاف ٹرائل کورٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم پر روک لگا دی جاتی ہے جب کہ ٹرائل کورٹ درخواست گزار/ملزم نمبر 1 (سنندا) کے خلاف کارروائی کرے۔ مجسٹریٹ نے سنندا شیٹھی کو حاضری سے استثنیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
واضح رہے کہ شکایت کنندہ بزنس مین پرہاد امرا نے الزام لگایا ہے کہ شلپا شیٹھی کندرا کے آنجہانی والد سریندر شیٹھی نے ان سے 2015 میں 21 لاکھ روپے بطور قرض لیے تھے جو انہیں جنوری 2017 میں واپس کرنے تھے۔ لیکن انہوں نے ان کے پیسے ادا نہیں کیے اور اب ان کی بیوی اور بیٹیاں بھی انہیں مذکورہ رقم واپس کرنے سے انکار کررہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔