شیخ رشید کو مستقبل میں مَچھ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں منظور وسان

عمران خان کسی کو کچل نہیں سکتے کیوں کہ اب وہ پہلے جیسے وزیراعظم نہیں رہے، منظور وسان


ویب ڈیسک March 18, 2022
عمران خان کسی کو کچل نہیں سکتے کیوں کہ اب وہ پہلے جیسے وزیراعظم نہیں رہے، منظور وسان ۔ فوٹو:فائل

مشیرزراعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو مستقبل میں مَچھ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں۔

اپنے خوابوں کے حوالے سے معروف سیاستدان اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ وزیرداخلہ شیخ رشید کو مستقبل میں مَچھ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں ، یہ میرا خواب ہے، شیخ رشید اب بہانے ڈھونڈ رہے ہیں لیکن ان کی گیم اوور ہو چکی ہے، ان بیانات 28 مارچ تک اسی طرح آئیں گے، بعد میں شیخ رشید کو شیخ رشید نہیں سمجھا جائے گا۔

منظوروسان کا کہنا تھا کہ اراکین قومی اسمبلی عمران خان سے نفرت کا اظہار کرکے ان سے الگ ہو رہے ہیں، عمران خان بائیکاٹ کا بہانہ کرکے فرار ہونا چاہتے ہیں، وہ کسی کو کچل نہیں سکتے کیوں کہ اب وہ پہلے جیسے وزیراعظم نہیں رہے، بہت جلد بائے بائے عمران نیازی کی دھوم مچنے والی ہے۔

صوبائی مشیر زراعت نے مزید کہا کہ ڈی چوک پر نہ پی ٹی آئی اور نہ ہی اپوزیشن جلسہ کر سکے گی، بلکہ 28 تاریخ سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے، ملک میں قومی حکومت بھی بن سکتی ہے جس میں کوئی حرج نہیں ہے، قومی حکومت بنے اور آگے چل کر عام انتخابات کروائے۔

ن

 

 

مقبول خبریں