احساس پروگرام کے تحت مستحقین کی مکمل رقم ہڑپ کرنے پر 3افراد گرفتار

ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا


ویب ڈیسک March 19, 2022
متاثرہ خاتون فوزیہ کی شکایت پر کارروائی کی گئی۔ فوٹو: فائل

لاہور: بھکر میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین کی مکمل رقم ہڑپ کرنے پر 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملزمان الطاف، فہیم اور سجاد کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا، فراڈیا گینگ احساس کفالت سینٹرز پر سادہ لوح خواتین سے جعل سازی میں ملوث ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ متاثرہ خاتون فوزیہ کی شکایت پر کارروائی کی گئی، 24 گھنٹوں کے دوران ہیرا پھیری کرنے پر دوسرا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں