خواب بکھرے نہیں بھارت کا وزیراعظم بننا چاہتا ہوں لالو پرساد کی خواہش

فرقہ پرست طاقتوں کوروکنے کیلیے کانگریس کے ساتھ اتحاد کروںگا،سابق وزیراعلیٰ


APP February 23, 2014
فرقہ پرست طاقتوں کوروکنے کیلیے کانگریس کے ساتھ اتحاد کروںگا،سابق وزیراعلیٰ۔ فوٹو : فائل

بھارتی ریاست بہارکے سابق وزیراعلیٰ اورر اشٹریہ جنتا دل کے رہنمالالو پرسادیادیونے کہاہے کہ میں بھارت کاوزیراعظم بننا چاہتاہوں۔

انھوں نے کہاکہ میں وزیراعظم بننا چاہتا ہوں،میرے خواب اب تک بکھرے نہیں ہیں،میں فرقہ پرست طاقتوں کوروکنے کیلیے کانگریس کے ساتھ اتحاد کروںگا،میرا مقصد ہر حال میں نریندر مودی اوراروند کجریوال کا راستہ روکنا ہے۔