گوجرانوالہ میں درندہ صفت شخص کی 9 سالہ ذہنی معذور بچی سے زیادتی

ملزم نے اعتراف جرم کرلیاہے بچی کامیڈیکل اورملزم کاڈی این اے کروارہے ہیں، ایس پی گوجرانوالہ


ویب ڈیسک March 22, 2022
ذہنی معذوربچی کوعثمان نامی ملزم نے ہوس کا نشانہ بنایااورفرارہوگیا، پولیس فوٹوفائل

ISLAMABAD: گوجرانوالہ میں درندہ صفت شخص نے 9 سالہ ذہنی معذور بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدرگوجرانوالہ کے علاقہ جنڈیالہ باغوالہ میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ذہنی معذوربچی کوعثمان نامی ملزم نے ہوس کا نشانہ بنایااورفرارہوگیا۔

ایس پی سول لائنز اسدالرحمان کے مطابق پولیس نے فوری مقدمہ درج کیااورٹیم بنائی گئی۔ آئی ٹی ٹیم کی مدد سے ملزم کاپتاچلایاگیااورچندگھنٹوں بعد ملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔

ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیاہے۔ بچی کامیڈیکل اورملزم کاڈی این اے کروارہے ہیں، درندہ صفت شخص کوسخت سزا دینے کی کوشش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں