مسلم لیگ ن کے بعد جے یو آئی نے بھی مارچ کا شیڈول تبدیل کردیا

جے یو آئی کے قافلے 26 مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے، ترجمان


ویب ڈیسک March 23, 2022
سربراہ جے یو آئی (فائل فوٹو)

مسلم لیگ ن کے بعد جمیعت علماء اسلام نے بھی مہنگائی مارچ کا شیڈول تبدیل کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی کے ملک بھرسے روانہ ہونے والے قافلے 25کی بجائے اب 26 مارچ کواسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ڈی آئی خان سے قافلہ 26 مارچ کو روانہ ہوگا جو شام پانچ بجے ہکلہ انٹرچینج پہنچے گا۔ پارٹی ترجمان کےمطابق صوبہ سندھ ، بلوچستان، پنجاب اور کے پی کے قافلے قیادت کی ہدایت کے مطابق روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی مکاؤ مارچ کا شیڈول تبدیل کردیا

ترجمان کے مطابق تمام قافلے 26 مارچ کی شام اسلام آباد میں داخل ہوکر سری نگر ہائی وے جی نائن پر جمع ہوں گے۔ دریں اثناء جے یو آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان کے مطابق جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے قافلے 25 مارچ کی بجائے اب 26 مارچ کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں