کوٹری کے قریب ریلوے مین لائن زوردار دھماکے سے اڑا دی گئی

واقعہ کوٹری اسٹیشن کے قریب خورشید کالونی پر پیش آیا جس کی وجہ سے ریلوے ٹرینوں کی آمد رفت بند کر دی گئی، ریلوے حکام


ویب ڈیسک March 31, 2022
واقعہ کوٹری اسٹیشن کے قریب خورشید کالونی پر پیش آیا جس کی وجہ سے ریلوے ٹرینوں کی آمد رفت بند کر دی گئی، ریلوے حکام۔ فوٹو : فائل

اسٹیشن کے قریب ریلوے مین لائن زوردار دھماکے سے اڑا دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹری اسٹیشن کے قریب ریلوے مین لائن زوردار دھماکے سے اڑا دی گئی، واقعہ کوٹری اسٹیشن کے قریب خورشید کالونی پر پیش آیا جب کہ ریلوے ٹرینوں کی آمد رفت بند کر دی گئی۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث ریلوے پٹری کا ایک فٹ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کو کوٹری، حیدرآباد اور بھولاری سمیت دیگر اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔

دوسری جانب ریلوے حکام نے بی ڈی ایس عملہ طلب کرلیا، ریلوے پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز واقعے کی جگہ پہنچ گئے اور ابتدائی تفتیش کے بعد واقعہ دہشت گردی قرار دے دیا تاہم رینجرز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں