موبائل فون اسکرین کو 8 گنا بڑا دکھانے والا کم خرچ پروجیکٹر

صرف 35 ڈالر میں دستیاب باکفایت پروجیکٹر ہر قسم کے فون اسکرین کو دیوار پر ظاہر کردیتا ہے


ویب ڈیسک April 01, 2022
دنیا کا سب سے کم خرچ اسمارٹ فون پروجیکٹر جس کی قیمت صرف 35 ڈالر ہے۔ فوٹو: گزموڈو ویب سائٹ

اس میں کوئی شک نہیں کہ بازار میں طرح طرح کے اسمارٹ فون پروجیکٹر دستیاب ہے لیکن اس ضمن میں لکی لندن نے دنیا کا سب سے سستا پروجیکٹر پیش کیا ہے جو بالخصوص بچوں اور نوعمروں میں بہت مقبول ہے۔

اسے پروجیکٹ می کا نام دیا گیا ہے جس میں کوئی بھی فون رکھ کر اس کے 8 گنا بڑا ڈسپلے دیوار پر دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ اپنے ڈیزائن اور استعمال میں بہت سادہ ہے۔ اس کے استعمال کے لیے کسی تربیت کی ضرورت نہیں ہے۔

لیکن کمپنی کے مطابق یہ بہت لو فائی پروجیکٹر ہے اور دیوار پر اتنی واضح ویڈیو ظاہر نہیں کرتا بلکہ اسے شوقیہ ایجاد میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ ان سب کے باوجود اس کا ڈیزائن بہت سادہ اور خوبصورت ہے۔

وجہ یہ ہے کہ یہ کارڈ بورڈ، ٹن اور شیشے کے ایک لینس پر مشتمل ہے لیکن کمپنی کا اصرار ہے کہ اس نے لینس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کمپنی کا اصرار ہے کہ یہ اسکول میں عدسے کی قوت اور تجربات کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ چھوٹے بچوں کو تحفے میں بھی دیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں