کے پی کے عوام نے بیرونی آقاؤں کے حضور بکنے والے غداروں کو مسترد کردیا، وزیراعظم

ویب ڈیسک  جمعـء 1 اپريل 2022
خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شاندارکامیابی پروزیراعلی کومبارکباد دیتا ہوں،عمران خان:فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شاندارکامیابی پروزیراعلی کومبارکباد دیتا ہوں،عمران خان:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بیرونی آقاؤں کے حضوربکنے والے غداروں کو شدت سے مسترد کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں کے پی کے عوام نے بیرونی آقاؤں کے حضوربکنے والے غداروں کو پوری شدت سے مسترد کردیا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام غداروں کے لئے پیشگی تنبیہ ہے کہ ان کے حلقوں میں ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ پختونخوا بلدیاتی انتخابات  کے دوسرے مرحلے میں فقید المثال کامیابی پروزیراعلی محمود خان اوراپنی پی ٹی آئی کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔