انسدادپولیومہم آج سے مزید25یونین کونسل میں شروع ہوگی

مہم بلدیہ کی 4،اورنگی کی5،گلشن اقبال ،لانڈھی اورکورنگی کی3،3 یونین کونسلوں میں چلائی جائیگی


Staff Reporter February 25, 2014
پہلی ایک روزہ مہم میں 5 لاکھ بچوں کو حفاظتی خوراک پلانے کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا فوٹو: فائل

4 روزہ انسداد پولیومہم آج سے مزید25یونین کونسلوں میں شروع کی جائے گی۔

مہم گڈاپ کی یو سی 6،7، بلدیہ کی یوسی 5،6.7،8اورنگی کی یونین کونسل 3،4،5،7،12، سائٹ ایریا کی یوسی4،5،6، گلشن اقبال کی یو سی4،7،8لانڈھی کی یو سی3،4،5کورنگی کی یونین کونسل1،2،6اور بن قاسم کی یونین کونسل1 اور5میں شروع کی جائے گی ،27اور28فروری کوصدر ٹاؤن، لیاری، نارتھ کراچی، گلبرگ، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، ملیر، جمشید ٹاؤن، شاہ فیصل،لانڈھی عوامی کالونی، کیماڑی کی مختلف یونین کونسلوں میں مہم چلائی جائے گی۔

دوسری جانب متعلقہ ضلعی حکام اور پولیس حکام کومہم کے دوران چوکس رہنے کا حکم دے دیا ہے ،کراچی میں ایک روزہ انسداد پولیومہم کے دوران 24 یونین کونسلوں میں 5 لاکھ بچوںکو پولیو کی حفاظتی خوراک پلانے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا،ایک روزہ انسدادی مہم اتوار کو شروع کی گئی جس کے دوران 5 یونین کونسلوں میں امن و امان کی ناقص صورتحال کے باعث مہم پیر کے دن چلائی گئی۔