جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل 23 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی

پروٹیز جولائی سے آئندہ برس جنوری کے دوران 6 ماہ میں اتنے ہی ٹیسٹ میں حصہ لیں گے


Sports Desk February 25, 2014
پروٹیز جولائی سے آئندہ برس جنوری کے دوران 6 ماہ میں اتنے ہی ٹیسٹ میں حصہ لیں گے، فوٹو: فائل

جنوبی افریقی ٹیم آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ سے قبل 23 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

اس سلسلے میں باقاعدہ پروگرام کا اعلان کردیا گیا، پروٹیز جولائی سے آئندہ برس جنوری کے دوران 6 ماہ میں اتنے ہی ٹیسٹ میں حصہ لیں گے،اس میں سری لنکا کے خلاف ملتوی شدہ 2 میچز کی سیریز کے ساتھ تین ون ڈے بھی شامل ہیں، اگست میں پروٹیز زمبابوے میں ایک ٹیسٹ کے ساتھ آسٹریلیا کی شراکت سے ٹرائنگولر سیریز میں حصہ لیں گے۔

اگر اس کا فائنل کھیلنے میں جنوبی افریقہ کا کامیاب رہا تو پھر میگا ایونٹ سے پہلے اس کے ون ڈے میچز کی تعداد 24 ہوجائے گی، پروٹیز اکتوبر میں نیوزی لینڈ میں تین ون ڈے کھیلیں گے، نومبر میں آسٹریلیا سے تین ٹوئنٹی 20 اور 5 ایک روزہ میچز شیڈول ہیں، دسمبر میں پانچ ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کے لیے ویسٹ انڈیز کی میزبانی کی جائے گی۔ جنوبی افریقی ٹیم ورلڈ کپ کے پول بی میں شامل ہے جس میں اس کے ساتھ پاکستان، بھارت، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات موجود ہیں۔