شہبازشریف عدالت میں پیش ہونے کے بجائے اسلام آباد میں مٹرگشت کررہے ہیںفواد چوہدری

کوئی عام آدمی ہوتا تو اب تک ضمانت منسوخ ہوچکی ہوتی، فواد چوہدری


ویب ڈیسک April 04, 2022
امیر اورغریب پریکساں قانون کا اطلاق ہونے تک ہم قوم نہیں بن سکتے،فواد چوہدری:فوٹو:فائل

LONDON: پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف بدعنوانی کے مقدمے میں عدالت میں پیش ہونے کے بجائے اسلام آباد میں مٹرگشت کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ شہبازشریف عدالت کو بدعنوانی کے مقدموں میں مطلوب ہیں ان کی ضمانت کی درخواست عدالت میں ہےلیکن وہ وہاں پیش ہونے کی بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اگرکوئی عام آدمی ہوتا تو اب تک ضمانت منسوخ ہو چکی ہوتی۔ جب تک قانون کا اطلاق امیر اور غریب پر برابر نہیں ہوتا ہم قوم نہیں بن سکتے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں