شائستہ لودھی کی ’گیم شو‘ کے اسٹیج پر گرنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  پير 4 اپريل 2022
چند سوشل میڈیا صارفین نے شائستہ کے گرنے کا مذاق بھی بنایا (فوٹو، فائل)

چند سوشل میڈیا صارفین نے شائستہ کے گرنے کا مذاق بھی بنایا (فوٹو، فائل)

کرچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان شائستہ لودھی گیم شو کے اسٹیج پر پیر پھسلنے کے باعث گر پڑیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی ٹیلی ویژن کے گیم شو کے دوران اسٹیج پر شائستہ لودھی کا پاؤں پھسلا اور وہ گرگئیں، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب اداکارہ گفٹ باکس کو خوشی سے ہوا میں لہرا رہی تھیں۔

خوش قسمتی سے انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی تاہم حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر چند صافین نے شائستہ لودھی کا مذاق اڑایا جبکہ کئی مداحوں نے اداکارہ کو دعائیں دیں کہ اللہ آپ کو ہمیشہ ہر مصیبت وپریشانی سے دور رکھے۔

خیال رہے کہ شائستہ لودھی گزشتہ چند سالوں سے ٹی وی پر مارننگ شو نہیں کر رہیں لیکن ان کی پوری توجہ اداکاری پر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔