- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- گلگت میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 12 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے سے تجاوز کرگئی
- اسد شفیق نے بھی کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- شیخ رشید کا حلقہ این اے 60 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان
- سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی
- برطانیہ؛ پولیس افسر کو 85 جنسی جرائم پر 36 سال قید
- حکومت کیخلاف مزاحمت کیلیے جیل بھرو تحریک میں لاکھوں کارکنان گرفتاریاں دیں گے، عمران خان
- پی ایس ایل 8؛ نیشنل اسٹیڈیم میں چار پریکٹس بچز تیار
- پُر کشش افراد ماسک کم پہنتے ہیں، تحقیق
- چاندوں کی دوڑ میں سیارہ مشتری پھر بازی لے گیا، کل تعداد 92 ہوگئی
- مصروف وُڈ پیکر پرندے نے گھرکی دیوار میں 300 سوکلوگرام پھل ذخیرہ کردیئے
- رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار نے بغاوت کے مقدمے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- میچ فکسنگ؛ کرکٹر آصف آفریدی پر 2 سال کیلئے پابندی
- ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلیے وزیر اعظم ریلیف فنڈ اکاؤنٹ قائم، کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان
- انتہاپسند ہندو رہنما کی مسلمانوں اورعیسائیوں کے قتل عام کی دھمکی
بابر الیون کو آسٹریلیا کے ہاتھوں واحد ٹی20 میچ میں شکست

(فوٹو: کرک انفو)
لاہور: آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد واحد ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے تھے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم نے ایک بار پھر قومی ٹیم کو سنبھالا اور 46 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے تاہم انکے علاوہ پاکستان کوئی بلےباز قابلِ ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا رہا، کپتان ایرون فنچ اور ٹریوس ہیڈ نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے 40 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، تاہم ہیڈ 26 رنز بناکر جلد وکٹ گنوا بیٹھے۔
کپتان ایرون فنچ نے اپنی کھوئی ہوئی فارم کو حاصل کرتے ہوئے 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، دیگر کھلاڑیوں میں جوش انگلس 24، مارک اسٹونس 23، مارکس لبوشین اور کیمرون گرین 2، 2 جبکہ شان ایبٹ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عثمان قادر اور شاہین شاہ آفریدی نے 2، 2 جبکہ حارث رؤف اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے افتخار احمد 13، خوشدل شاہ 24، آصف علی 3، حسن علی 10، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے جبکہ اننگز کے اختتامی لمحات میں عثمان قادر نے جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نتھین ایلس نے 4، کیمرون گرین 2، شان ایبٹ اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔