حسن علی ناقص کارکردگی کے باوجود سپورٹ پر کپتان کے شکرگزار

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 7 اپريل 2022
میری حالیہ کارکردگی اچھی نہیں رہی، پیسر۔ فوٹو : فائل

میری حالیہ کارکردگی اچھی نہیں رہی، پیسر۔ فوٹو : فائل

 لاہور: حسن علی نے آسٹریلیا سے ہوم سیریز میں کارکردگی توقعات کے مطابق نہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں پیسر حسن علی نے پاکستان آمد پر کینگروز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری حالیہ کارکردگی اچھی نہیں رہی، میں کپتان بابراعظم اور تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انھوں نے مجھے سپورٹ کیا اور یقین دلایا کہ انشاء اللہ مضبوط ہوکر واپس آؤں گا۔

یاد رہے کہ ورچوئل میڈیا کانفرنس میں کپتان بابر اعظم نے بھی کہا تھا کہ حسن علی کا بْرا وقت چل رہا ہے مگر انھوں نے ہمیں بہت میچز جتوائے ہیں، ان کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔