- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
شاہد آفریدی نے پاکستان کو میچ جتوانے والے کھلاڑیوں کے نام بتادیئے
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ افتخار احمد، خوشدل شاہ اور آصف علی ایسے بیٹرز ہیں جو پاکستان کو میچز جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
نیا ناظم آباد اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی، ہمارے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ پاکستان نے مضبوط ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، بعض شعبوں میں کمزوری نظر آئی تاہم انہیں جلد دور کرنے کی ضرورت ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو ہوم سیریز کا فائدہ اٹھانا چاہیے تھا، پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بہترین کھیل پیش کیا۔ ایسی وکٹیں بنائی جانی چاہیے تھیں جس پر ہمارے اسپنرز کامیاب ہوتے اور پچ فاسٹ بولرز کو بھی مدد کرتیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہے، ہمارے پاس کئی اچھے کھلاڑی ہیں جو پاکستان کو جتوا سکتے ہیں۔ ماضی میں ہمارے بولرز کامیابی دلواتے رہے ہیں تاہم اب بیٹسمین کامیابیاں بھی فتح میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، افتخار احمد، خوشدل شاہ اور آصف علی ایسے بیٹرز ہیں جو پاکستان کی کامیابیوں کا محور بننے کی صاحیت رکھتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے سیاست کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں البتہ کسی بھی حکومت کو 5 سال کی مدت مکمل کرنے کا موقع ملنا چاہیے، حکومت مدت مکمل کر لے تو اسے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کے لیے عوام کے پاس جانا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔