سعودی عرب کا رواں سال 10لاکھ عازمین کوحج کرنےکی اجازت دینے کااعلان

ویب ڈیسک  ہفتہ 9 اپريل 2022
عازمین حج کوسعودی عرب آمد سے 72گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آرٹیسٹ کی رپورٹ دینا ہوگی،وزارت حج وعمرہ:فوٹو:فائل

عازمین حج کوسعودی عرب آمد سے 72گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آرٹیسٹ کی رپورٹ دینا ہوگی،وزارت حج وعمرہ:فوٹو:فائل

ریاض: سعودی عرب نے رواں برس 10 لاکھ افراد کوحج کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال 10 لاکھ عازمین حج ادا کر سکیں گے۔کورونا وبا کے باعث گزشتہ 2برسوں میں عازمین کی تعداد کم کردی گئی تھی۔

رواں سال 65برس سے کم عمر افراد کوحج کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ عازمین کے لئے سعودی حکومت کی منظورشدہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔

https://twitter.com/MoHU_En/status/1512589479013457925?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1512589479013457925%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.arabnews.com%2Fnode%2F2059676%2Fsaudi-arabia

سعودی وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا ہے کہ تمام عازمین حج کوسعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال 58ہزار745 عازمین نے حج ادا کیا تھا۔ کورونا وائرس سے قبل عازمین حج کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرجاتی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔