پاکستان کے ساتھ ہوں خان کے ساتھ نہیں عامر لیاقت حسین

شہباز شریف کو ووٹ ڈالنے آیا ہوں، عامر لیاقت حسین


ویب ڈیسک April 09, 2022
شہباز شریف کو ووٹ ڈالنے آیا ہوں، عامر لیاقت حسین فوٹواسکرین گریب

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ آج شہباز شریف کو ووٹ ڈالنے آیا ہوں پاکستان کے ساتھ ہوں خان کے ساتھ نہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافی کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ آج آپ کس کو ووٹ ڈالنے آئے ہیں کے جواب میں رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا شہباز شریف صاحب کو۔ صحافی کے سوال کے آپ خان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں رکن قومی اسمبلی نے کہا پاکستان کے ساتھ ہوں خان کے ساتھ نہیں ہوں۔

عامر لیاقت سے جب صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ اپنےٹوئٹس کے متعلق بتائیں جن میں آپ نے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا اس سوال کے جواب میں عامر لیاقت نے کہا ایف آئی اے میں کیس کیا ہوا ہے انہوں نے، بلائیں مجھے میں چلا جاؤں گا بہت کچھ بتاؤں گا۔

صحافی نے پوچھا آپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ آپ بہت جلدی آگے پیچھے ہوجاتے ہیں؟ اس پر عامر لیاقت نے کہا ابھی تو آگے ہورہا ہوں پیچھے نہیں ہورہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے