اداکارہ ریشم نے ’’شہباز شریف زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگادیا

ویب ڈیسک  اتوار 10 اپريل 2022
ریشم نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی فوٹوفائل

ریشم نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی فوٹوفائل

لاہور: اداکارہ ریشم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر کافی خوش نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ ریشم نے ویڈیو میں کہا میرے بہت سارے ساتھیوں نے بہت ساری ویڈیوز بنائیں، بڑے نعرے لگائے اور اب وقت نے مجھے بھی مجبور کیا ہے کہ میں دل کی گہرائیوں سے ایک نعرہ ضرور لگاؤں اور وہ نعرہ ہے ’’شہباز شریف زندہ باد، پاکستان زندہ باد‘‘۔

ریشم نے اس ویڈیو کے ساتھ پیغام میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ایک باب ختم ہوا، امید ہے یہ نیا باب سنہرا اور تابناک ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔