- قتل کی سازش کا الزام؛ آصف زرداری کا عمران خان کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس
- پختونخوا الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ
- حب میں مسافر بس حادثے کا مقدمہ مالکان کیخلاف درج
- پاکستانی باکسر نے دبئی میں پروفیشنل باکسنگ فائٹ جیت لی
- مار گئی ہمیں یہ مہنگائی!
- مارشل آرٹس میں عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم اطالوی ٹی وی شو میں مدعو
- مہنگائی کیخلاف عوام بیدار ہوں، احتجاج کے بغیر مسائل کم نہیں ہونگے، حافظ نعیم
- امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ ملتوی
- حکومت سے فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب
- کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- آسٹریلین اوپن؛ جوکووچ نے 10 ویں ٹرافی اپنے نام کرلی
- اسمبلی تحلیل کے 90 روز میں الیکشن ہونے چاہییں، لاہور ہائیکورٹ
- ’پہلے ایک تو پوری کرلیں‘ 2 ٹیموں کی تجویز پر کامران اکمل کا ردعمل
- پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز
- گلگت کے شہری کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی بل موصول، انکوائری کا حکم
- 96 ارب کی مقروض ایل ڈبلیو ایم سی کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ
- غیرقانونی تارکین وطن واپس بلائیں ورنہ ویزا پابندیاں لگائیں گے، یورپی یونین
- اسٹیٹ بینک کی ڈالر شرح کو کیپ، ترسیلات زر اور برآمدات میں 3 ارب ڈالر نقصان کے دعوے کی تردید
- ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، امریکی دھمکی
- حکومت نے آئل ریفائنری پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی
انٹرنیشنل کرکٹ میں نیوٹرل امپائرز کی واپسی کا فیصلہ
آئی سی سی نے میچ آفیشلز کی تقرری کیلیے ایک اسٹریکچر تیار کیا ہے۔ فوٹو:فائل
کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ میں نیوٹرل امپائرز کی واپسی کا فیصلہ ہوگیا جب کہ پہلے مرحلے میں ٹیسٹ میچز میں غیرجانبدار آفیشلز ذمہ داری نبھائیں گے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد آئی سی سی نے غیرجانبدار امپائرز کا قانون ختم کرتے ہوئے میزبان ممالک کو اپنے آفیشلزتعینات کرنے کی اجازت دی تھی، اس حوالے سے گذشتہ کچھ عرصے میں تنازعات بھی دیکھنے کو آئے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے مقابلے میں بنگلادیش کی جانب سے بھی مقامی آفیشلز کی امپائرنگ پر سوال اٹھایا گیا تاہم آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ جولائی 2020 سے فروری 2022 تک کوویڈ کی وجہ سے مقامی آفیشلز نے ذمہ داری انجام دی، اس دوران ان کی امپائرنگ کافی زبردست اور کھیل پر اس سے کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔
انٹرنیشنل پینل کے 12 ممبرز نے ٹیسٹ میچز میں بطور امپائرڈیبیو کیا تاہم سفری پابندیاں نرم پڑنے کی وجہ سے اب نیوٹرل امپائرز کی بتدریج واپسی ہورہی ہے، اس کیلیے آئی سی سی نے میچ آفیشلز کی تقرری کیلیے ایک اسٹریکچر تیار کیا ہے، جس کے تحت ٹیسٹ سیریز کے دوران میچ ریفری اور پہلے سے تھرڈ امپائر تک تمام آئی سی سی کی جانب سے نیوٹرل آفیشلز تعینات کے جائیں گے، حسب معمول فورتھ امپائر لوکل ہوگا۔
دوسری جانب ون ڈے اور ٹی 20 میں بدستور مقامی امپائرز پر ہی انحصار کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔