راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سڑک پر کھیلتا 10 سالہ بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 11 اپريل 2022
ڈاکووں نے تعاقب کرنے والے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کی تھی:فوٹو:اسکرین گریب

ڈاکووں نے تعاقب کرنے والے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کی تھی:فوٹو:اسکرین گریب

راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گلی میں کھیلنے والا 10سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں ڈاکووں کی فائرنگ سے 10سالہ بچہ عبدالاحد جاں بحق ہوگیا۔ایک ڈاکو کوگرفتارکرلیا گیا جبکہ 2ڈاکو فرارہوگئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پیرودھائی کے علاقے میں ڈیوٹی پرموجود اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار3افراد کوروکنا چاہا تو وہ موٹرسائیکل چھوڑ کرفرارہوگئے۔ پولیس اہلکاروں کے تعاقب کرنے پرملزمان نے پولیس پرفائرنگ کی جس کی زد میں آکرگلی میں دیگربچوں کے ساتھ کھیلنے والا عبدالاحد جاں بحق ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا یے کہ عبدالاحد دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رھا تھاکہ گولی آکر اسے لگی اور وہ زمین ہر گرگیابچے کو گرتا دیکھ وہاں سے گرزنے والے راہ گیر اور دیگر افراد بھی مدد کرلیے پہنچےاوربچے کی والدہ اور عزیزہ بھی بچے کو دیکھ کر پریشانی کی حالت میں مدد طلب کرتے اورڈاکوؤں کوبھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جو 12مقدمات کا ریکارڈ یافتہ یے جبکہ فرار ہونے والے 2ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔