اغوا کار دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے رانا ثنا اللہ

ہائی پروفائل اغوأ کے متعدد بڑے بزنس مین اپنے گھروں کو واپس پہنچ چکے ہیں


این این آئی February 26, 2014
ہائی پروفائل اغوأ کے متعدد بڑے بزنس مین اپنے گھروں کو واپس پہنچ چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

وزیر قانون و بلدیات پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سابق گورنر سلمان تاثیر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے مغوی بیٹے پاک افغان سرحد پر واقع علاقوں میں ہیں اور ان کی بازیابی کیلیے اعلیٰ سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔

اغواکار دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے اور اسی کے پیش نظر ہائی پروفائل اغوأ کے متعدد بڑے بزنس مین اپنے گھروں کو واپس پہنچ چکے ہیں۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں حالیہ دنوں کی صوررتحال کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صوبائی حکومت نے جیلوں کی سیکیورٹی کو پہلے ہی فول پروف کر رکھا ہے اور اس کیلیے مزید انتظامات کی ضرورت نہیں ۔ ساہیوال میں عالمی معیار کی جیل کی تعمیر جلد مکمل ہو جائے گی جس میں خطرناک دہشتگردوں کو رکھا جائیگا۔ پولیس سمیت دیگر اداروں نے دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑنے کیلیے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔