نیک حکومت مدت پوری کرے گی عمران خان سڑکوں پررلتا رہے گا،شاہد خاقان

ویب ڈیسک  منگل 12 اپريل 2022
موجودہ چئیرمین نیب اب عمران خان کے بندوں کوپکڑے گا،شاہد خاقان عباسی:فوٹو:فائل

موجودہ چئیرمین نیب اب عمران خان کے بندوں کوپکڑے گا،شاہد خاقان عباسی:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: (ن) لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیک حکومت مدت پوری کرے گی عمران خان سڑکوں پررلتا رہے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں (ن) لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جانے والے نے ملک کوکہاں پہنچا دیا ہے۔ حکومت مدت پوری کرے گی اورعمران خان سڑکوں پررلتا رہے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ملک چل سکتا ہے یا نیب حکومت کو فیصلہ کرنا پڑے گا۔وقت آگیا ہے کہ چئیرمین نیب بھی جواب دے۔چئیرمین نیب مکمل طورپرعمران خان کے قبضے میں تھا جبکہ ایک وزیرہدایات جاری کرتا تھا۔

انہوں نے کہا عمران خان کی حکومت کیخلاف نیب ایک ریفرنس دائر نہ کر سکی۔ نیب کو ختم کرکے نیب اہلکاروں کا احتساب کیا جائے۔ موجودہ چئیرمین نیب اب عمران خان کے بندوں کوپکڑے گا۔حقائق جلد سامنے لائیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل عارف علوی کے دانتوں میں درد تھا آج کام کررہے ہیں۔ عارف علوی آئین کے مطابق کام کرتے رہیں کوئی نہیں چھیڑےگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔