بیساکھی میلے میں شریک بھارتی یاتری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

نشابر سنگھ کو لاہور سے حسن ابدال آتے ہوئے ٹرین میں ہارٹ اٹیک ہوا


ویب ڈیسک April 13, 2022
نشابر سنگھ کو لاہور سے حسن ابدال آتے ہوئے ٹرین میں ہارٹ اٹیک ہوا۔ فائل فوٹو

لاہور: بیساکھی میلے میں شرکت کرنے والے بھارتی یاتری کو دل کا دورہ پڑا اور وہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے آنے والا بھارتی یاتری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ مرنے والے یاتری کی شناخت نشابر سندھ کے نام سے ہوئی ہے۔

نشابر سنگھ کو لاہور سے حسن ابدال آتے ہوئے ٹرین میں ہارٹ اٹیک ہوا، اور ٹرین میں موجود محکمہ ہیلتھ کے عملے کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا، تاہم انہوں ںے یاتری کی موت کی تصدیق کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں