عمران خان عدلیہ کے خلاف الفاظ کا انتخاب احتیاط سے کریں، سپریم کورٹ بار

ویب ڈیسک  جمعـء 15 اپريل 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے صدر احسن بھون نے سابق وزیراعظم عمران خان پر زور دیا ہے کہ وہ اعلیٰ عدلیہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنے الفاظ کا انتخاب احتیاط سے کریں۔

ایس سی بی اے کے صدر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کی رات چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالتوں کے احاطے میں موجودگی محض  کسی بھی ماورائے آئین اقدام کے خلاف رکاوٹ پیدا کرنا تھا۔

ایس سی بی اے کے صدر نے کہا کہ ہم آئین کو بچانے کے لیے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ عمران خان ایک اچھے اخلاق والے سیاست دان ہیں، ان کی گفتگو ناراض سیاستدان کی نہیں بلکہ سابق وزیر اعظم کی ہونی چاہیے۔

آدھی رات کو عدالتیں کھولنے کے بارے میں سوال کے بارے میں احسن بھون نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 95 کے تحت تحریک عدم اعتماد کا عمل روکا جا رہا تھا، جو ایک سنگین جرم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔