تین روز کے دوران شہر کا موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

آج گرمی کا پارہ 36سے38ڈگری جبکہ اتوارکودرجہ حرارت 35سے37ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے


Staff Reporter April 16, 2022
آج گرمی کا پارہ 36سے38ڈگری جبکہ اتوارکودرجہ حرارت 35سے37ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے :فوٹو:فائل

17 اپریل کو بلوچستان سے گزرنے والے سسٹم کے نتیجے میں دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

جمعے کے روز شہر کا مطلع گرم ومرطوب رہا،سمندر کی جنوب مغربی ہواوں کے ساتھ مغربی سمت سے بھی ہوائیں چلیں،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.9 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق 17اپریل کو بلوچستان سے مغربی لہر کے گذرنے کا امکان ہے، اس سسٹم کے زیراثر17اور18اپریل کوسکھر،لاڑکانہ اورجیکب آباد میں گردآلود ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ مذکورہ اضلاع میں گردآلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3روز کے دوران کراچی کا موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے،آج گرمی کا پارہ 36سے38ڈگری جبکہ اتوارکودرجہ حرارت 35سے37ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، شہر میں مغربی اورجنوب مغربی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔