عامر خان کا اسرائیلی جارحیت کے شکار فلسطینیوں کیلئے خطیر رقم کا عطیہ

فلسطینیوں کے ساتھ بد سلوکی اور انہیں اذیت پہنچائی جارہی ہے، میری دعائیں فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں، باکسر


ویب ڈیسک April 18, 2022
باکسر نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی (فوٹو، فائل)

ISLAMABAD: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے مسجد اقصٰی سمیت پورے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی اور فلسطینیوں کے لیے 50 ہزار پاؤنڈ عطیہ کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ باکسر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ جو کچھ فلسطین میں ہورہا ہے وہ بہت پریشان کن ہے، فلسطینیوں کے ساتھ بد سلوکی اور انہیں اذیت پہنچائی جارہی ہے، میری دعائیں فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔

عامر خان نے ٹوئٹر پر ہی بتایا کہ وہ فلسطینیوں کے لیے 50 ہزار پاؤنڈ کا عطیہ کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قبلہ اول میں ایک بار پھر اسرائیلی فوج کی جارحیت دیکھی گئی، مسجد اقصٰی میں قابض فورسز نے تشدد اور شیلنگ کرکے کئی نمازیوں کو زخمی بھی کیا، اس ظلم کے خلاف دنیا بھر میں آواز اٹھائی جارہی ہے۔

مقبول خبریں