پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان ایک اور اعزاز لے اڑے

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 21 اپريل 2022
محمد رضوان کو وزڈن نے لیڈنگ ٹی 20 کرکٹر 2021 قرار دے دیا فوٹو: فائل

محمد رضوان کو وزڈن نے لیڈنگ ٹی 20 کرکٹر 2021 قرار دے دیا فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کو وزڈن نے لیڈنگ ٹی 20 کرکٹر 2021 قرار دے دیا۔

محمد رضوان نے گزشتہ سال 29 میچز میں 73.6 کی ایوریج سے ایک ہزار 326 رنز بنائے ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ کے جو روٹ وزڈن کے لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیے گئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کی لیزل لی لیڈنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر قرار پائیں ہیں۔

اس کے علاوہ جسپریت بومرا، اولی رابن سن، روہت شرما ، ڈیون کانوائے اور دین وین نکرک پانچ بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔