آمدنی سے زائد اثاثے؛ نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک  جمعرات 28 اپريل 2022
(فوٹو:فائل)

(فوٹو:فائل)

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق خاتون اول بشری کی قریبی سہیلی فرحت شہزادی المعروف فرح خان اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔

نیب کے مطابق فرح خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں، منی لانڈرنگ اور مختلف اکاوٴنٹس رکھنے کے الزامات پر انکوائری ہوگی اس حوالے سے ڈی جی نیب لاہور کو معاملے کی قانون کے مطابق انکوائری کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

نیب کے اعلامیے کے مطابق میڈیا رپورٹس میں فرح خان پر غیر قانونی ذرائع سے اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا، فرح خان نے 9 بار امریکا اور 6 بار متحدہ عرب امارات کا سفر کیا، فرح خان کے اثاثوں میں سال 2018ء کے بعد سے نمایاں اضافہ ہوا، تین برس کے دوران فرح خان کے ذاتی اکاوٴنٹ میں 84 کروڑ 70 لاکھ روپے کی رقومات موصول ہوئیں جنہیں فوراً ہی اکاؤنٹ سے نکال لیا گیا۔

nab investigation farah Khan

نیب اعلامیے کے مطابق آمدنی سے زائد اثاثے بنائے جانے پر نیب فرح خان کے خلاف تحقیقات کرے گا جس کے لیے افسران کو ہدایت کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔