بلوچستان بلدیاتی انتخابات کوئٹہ اور لسبیلہ میں حلقہ بندیاں مکمل

کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں 84 وارڈ بنائے گئے ہیں


ویب ڈیسک April 29, 2022
ضلع لسبیلہ میں پانچ میونسیپل کمیٹیاں اور ایک میونسیپل کارپوریشن حب ہے۔

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے کے تحت کوئٹہ اور لسبیلہ میں حلقہ بندیاں مکمل کر لی گئیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے تحت کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں 84 وارڈ بنائے گئے ہیں، کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے دیہی علاقوں میں 108 یوسی اور 555 وارڈز بنائے گئے ہیں۔

ضلع لسبیلہ میں پانچ میونسیپل کمیٹیاں اور ایک میونسیپل کارپوریشن حب ہے، ضلع لسبیلہ کے شہری علاقوں میں 98 وارڈز قائم کیے گئے ہیں جبکہ ضلع لسبیلہ کے دیہی علاقوں میں 32 یونین کونسل ہیں جن میں 186 وارڈز ہیں۔

مقبول خبریں