فرش پر جھاڑو اور نمی سے بھرپور صفائی کرنے والا روبوٹ

ویب ڈیسک  بدھ 11 مئ 2022
روڈمائی ای وی اے روبوٹ بہت تیزی سے جھاڑ اور پونچھا لگاسکتا ہے۔ فوٹو: انڈی گوگو

روڈمائی ای وی اے روبوٹ بہت تیزی سے جھاڑ اور پونچھا لگاسکتا ہے۔ فوٹو: انڈی گوگو

کیلیفورنیا: خواتین کے لیے گھر کی جھاڑو اور بالخصوص گیلے کپڑے سے فرش صاف کرنے کی مشقت بھاری ہوتی ہے اور اسی لیے روڈمائی ای وی اے روبوٹ بنایا گیا ہے جو یہ دونوں کام نہایت خوش اسلوبی اور تیزی سے انجام دے سکتا ہے۔

اپنا کام مکمل کرنےکے بعد یہ ازخود اپنے چارجنگ خانے میں پہنچ جاتا ہے اور وہاں چارج ہوتا رہتا ہے۔ اب ایپ کی بدولت اس کی ٹائمنگ اور کام کا انتخاب بھی کیا جاسکتا ہے۔ اپنی چھوٹی جسامت کے باوجود یہ بہت قوت سے ہوا کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو 3200 پی اے قوت تک ہوسکتی ہے۔ اسی بنا پر یہ گرد کے چھوٹے ذرات کو بھی اپنی جانب کھینچ لیتا ہے۔

آپ اسے ایپ سے کنٹرول ہونے والا ایک ایسا ویکیوم کلینر کہہ سکتے ہیں جو خودکار انداز میں کام کرتا ہے۔ یہ ازخود آگے بڑھتا ہے اور اپنی ڈیوٹی انجام دیتا ہے۔ دوم اس کے اندر گردوغبار سے بھرا بیگ ہے جسے یہ ازخود خالی کرتا ہے۔ اگر آپ اس سے پونچھا لگوائیں گے تو یہ فرش کو نمی سے بھرپور کرکے اسے فوری طور پر خشک بھی کرسکتا ہے۔

بنیادی طور پر یہ تین طرح سے صفائی کرتا ہے یعنی ایک ہی نظام میں ویکیوم ہے، پونچھا ہے اور سوم جھاڑولگانے کا کام بھی کرسکتا ہے۔اگر آپ کو صوفے کے نیچے گھس کر گیلا کپڑا پھیرنے کا جھاڑو لگانے میں کسی مشکل کا سامنا ہے تو یہ روبوٹ اندر گھس کر یہ کام انجام دے سکتا ہے۔ دوم اسے گوگل اور ایلکسا کے وائس کنٹرول سے بھی ہدایت دی جاسکتی ہیں، بصورتِ دیگر اسے ایپ سے چلانا بھی ممکن ہے۔

اس کا اندرونی نظام 60 روز کی گرد اپنے اندر رکھ سکتا ہے۔ اس گنجائش کی بنا پر گھر سے باہر رہتے ہوئے بھی یہ اپنا کام کرسکتا ہے۔ مکمل طور پر ہینڈز فری ویکیوم اور جھاڑ روبوٹ کی قیمت

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔