- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
شادی کے کھانے سے فوڈ پوائزنگ پر ہال مالک اور انتظامیہ پر مقدمہ درج
راولپنڈی: تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے گلزار قائد کے شادی ہال میں کھانا کھانے سے فوڈ پوائزنگ ہونے پر ہال کے مالک اور انتظامیہ پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے گلزار قائد میں واقع شادی ہال میں کھانا کھانے سے ولیمے میں شریک بیشتر افراد کو فوڈ پوائزنگ ہوگیا، جس پر دولہے محمد اسامہ کے بھائی محمد راشد کے بیان پر ہال کے مالک و انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مدعی مقدمہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ولیمے کے مہمان میرج ہال پہنچے تو ہال انتظامیہ نے کھانا شروع کردیا، کھانا کھاتے ہی خواتین کی حالت غیر ہونا شروع ہوگئی، خواتین کے حالت اتنی خراب تھی کہ انہیں بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو 1122 کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، میرج ہال کے مالک طاہر محمود اور ان کی انتظامیہ نے ہمیں زہر آلود کھانا دے کر مارنے کی کوشش کی، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، جیسے ہی واضح ہوتا ہے کہ ہال اتنظامیہ نے غفلت برتی ہے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔