- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
شہبازشریف مقتدر حلقوں سے ڈیڑھ سال کی گارنٹی کی بھیک مانگ رہے ہیں، شیخ رشید
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف ایک ووٹ کی اکثریت پر مقتدر حلقوں سے ڈیڑھ سال کی گارنٹی کی بھیک مانگ رہے ہیں جو انہیں مل نہیں رہی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب تو بھتیجی بھی کہتی ہے چاچو حکومت چھوڑ دو، لیکن چاچو ایک ووٹ کی اکثریت پر مقتدر حلقوں سے ڈیڑھ سال کی گارنٹی کی بھیک مانگ رہا ہے جو مل نہیں رہی۔ کل سپریم کورٹ کے سوموٹو فیصلے نے بدنام زمانہ سیاستدانوں کے کیسوں کے خاتمے کا راستہ روک دیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل میں معاشی فیصلے کرانے کی حکومتی سازش افواج کو نئے مسائل میں ڈال سکتی ہے، معیشت کی خوفناک تباہی پر خاموشی قومی گناہ ہے، یہ صرف مہنگائی اور ڈالر 204 روپے کا ہونے کا مسئلہ نہیں ملک کی سیاسی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، قوم اور اداروں سے کہتا ہوں جاگتے رہنا ملک کو مل کر تباہی سے بچانا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری چوہدری شجاعت کو مبارکباد دینے نہیں بلکہ دونوں بھائیوں کو لڑانے گئے تھے۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/WVGnKQ3Qhn
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 20, 2022
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔