بوم بوم شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف چھکوں کی نصف سنچری مکمل کر لی

آفریدی نے یہ اعزازاتوار کو ایشیا کپ میچ میں ایشون کی مسلسل 2 گیندوں کو باؤنڈری پار پہنچا کر حاصل کیا.


Sports Desk March 04, 2014
آفریدی نے یہ اعزازاتوار کو ایشیا کپ میچ میں ایشون کی مسلسل 2 گیندوں کو باؤنڈری پار پہنچا کر حاصل کیا. فوٹو: اے ایف پی

شاہد آفریدی نے بھارت کیخلاف چھکوں کی ففٹی مکمل کر لی۔

انھوں نے یہ اعزازاتوار کو ایشیا کپ میچ میں ایشون کی مسلسل 2 گیندوں کو باؤنڈری پار پہنچا کر حاصل کیا، وہ سری لنکا کیخلاف 63 چھکے لگا چکے، اب تک کسی کھلاڑی نے ایک حریف کیخلاف اتنے زیادہ سکسرز نہیں لگائے، جے سوریا نے پاکستان کیخلاف53 بلند وبالا اسٹروکس کھیلے تھے، اسی طرح2ٹیموں کیخلاف چھکوں کی نصف سنچری بنانے والے بھی آفریدی واحد پلیئر ہیں۔ دریں اثنا سعید اجمل 20وکٹوں کے ساتھ ایشیا کپ کے کامیاب ترین پاکستانی بولر بن گئے، انھوں نے10میچز میں19.90 کی اوسط سے یہ اعزاز پایا۔

ان سے قبل عبدالقادر نے 17وکٹیں لی تھیں۔ میچ میں کئی دیگر ریکارڈز بھی قائم ہوئے، کپتان مصباح الحق ایشیائی ایونٹ میں3بار رن آؤٹ ہونے کے شرمناک ریکارڈ میں سابق سری لنکن قائد ارجنا راناٹنگا کے ہم پلہ بن گئے۔ محمد حفیظ نے میچ میں ففٹی بنانے کے ساتھ2 وکٹیں لیں اور اتنے ہی کیچز تھامے، کسی پاکستانی پلیئر نے ون ڈے میں چھٹی بار ایسا کارنامہ انجام دیا۔

مقبول خبریں