سعودی عرب 3 ارب ڈالر کی واپسی کے لیے پاکستان کو مزید مہلت دینے پر رضامند

ویب ڈیسک  منگل 24 مئ 2022
سعودی وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں رکھے تین ارب ڈالر رقم کی واپسی کا جلد تقاضہ نہیں کریں گے۔ فوٹو: فائل

سعودی وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں رکھے تین ارب ڈالر رقم کی واپسی کا جلد تقاضہ نہیں کریں گے۔ فوٹو: فائل

ڈیووس: سعودی عرب نے عندیہ دیا ہے کہ وہ پاکستانی اسٹیٹ بینک میں رکھے 3 ارب ڈالر کی رقم جلد واپس نہیں لے گا اور یوں اس کی مدت بڑھانے پر رضامندی ظاہرکی ہے۔

سعودی وزیرِ خزانہ محمد الجدان نے خبررساں اداروں کو بتایا کہ ’ہم پاکستان میں تین ارب ڈالر کی رقم جمع رکھنے کی مدت میں اٖضافے پر حتمی کام کررہے ہیں، ‘ انہوں نے یہ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ذیلی ملاقاتوں (سائیڈ میٹنگ) میں کہا ہے۔

سعودی عرب نے پاکستان میں زرِ مبادلہ کے ذخائرایک حد تک برقرار رکھنے پر گزشتہ برس اسٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر کی رقم جمع کرائی تھی۔

اگرچہ سعودی وزیر نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں لیکن یکم مئی کو دونوں ممالک نے مشترکہ اعلان کیا تھا کہ وہ جمع شدہ رقم کی مہلت مزید بڑھانے پر گفتگو کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔