محمد حفیظ بھی ملکی صورتحال سے پریشان

ویب ڈیسک  بدھ 25 مئ 2022
محمد حفیظ نے کہا کہ لاہور کے کسی پیٹرول اسٹیشن پر پیٹرول بھی دستیاب نہیں ہے(فوٹوانسٹاگرام)

محمد حفیظ نے کہا کہ لاہور کے کسی پیٹرول اسٹیشن پر پیٹرول بھی دستیاب نہیں ہے(فوٹوانسٹاگرام)

 لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے قومی کھلاڑی محمد حفیظ بھی ملکی صورتحال سے پریشان ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سے پریشان ہوکر سابق وزیراعظم، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان، مریم نواز اور بلاول بھٹو سے سوال کر دیا ہے۔

کرکٹر محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عمران خان، مریم نواز اور بلاول بھٹو سمیت پاکستان کے سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ اے ٹی ایم مشینوں میں کیش دستیاب نہیں، ایک عام آدمی کو سیاسی فیصلوں کا خمیازہ کیوں بھگتنا پڑتا ہے؟

محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ لاہور کے کسی پیٹرول اسٹیشن پر پیٹرول بھی دستیاب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری ہے اور پاکستان بھر سے مختلف قافلے عمران خان کی کال پر اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔

تاہم لانگ مارچ کو روکنے کیلئے پنجاب کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینر کھڑے کردیے گئے ہیں جبکہ ٹرک کھڑے کر کے راستے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں بجاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھروں پر چھاپے مارے، یہ دونوں رہنما تو پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکے تاہم ان کے گھروں سے بھاری مقدار میں برآمد کر لیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔