آئی پی ایل جوئے کے شبے میں 5 افراد ایڈن گارڈنز سے گرفتار

ان کو خصوصی اینٹی راؤڈی اسکواڈ کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے


Sports Desk May 27, 2022
کولکتہ پولیس نے انھیں خصوصی اطلاع پر ایف ون بلاک سے گرفتار کیا۔ (فوٹو: فائل)

آئی پی ایل ایلیمنیٹر میں جوئے کے شبیپر 5 افراد کو ایڈن گارڈنز سے گرفتار کر لیا گیا۔

ان کو خصوصی اینٹی راؤڈی اسکواڈ کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے، سنیل کمار، اجے کمار، امر کمار، عبید خلیل اور انکیت کمار کا تعلق بہار سے ہے۔

کولکتہ پولیس نے انھیں خصوصی اطلاع پر ایف ون بلاک سے گرفتار کیا، یہ افراد لکھنؤ اور بنگلور کے درمیان سنسنی خیز میچ دیکھنے کے بجائے اپنے موبائلز پر مصروف تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے