برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

دونوں وزرائے اعظم کا دوطرفہ تعلقات کومزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار


ویب ڈیسک May 31, 2022
دونوں وزرائے اعظم کا دوطرفہ تعلقات کومزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار




برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور برطانوی ہم منصب بورس جانسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شہبازشریف کووزارت عظمیٰ کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، انہوں نے برطانیہ کا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کومزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بورس جانسن سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان برطانیہ کيساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعلقات کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کی تجویز بھی دی۔

شہباز شریف نے برطانوی وزیراعظم سے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دینے کا کہا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کو بھی اجاگر کیا۔

دونوں وزرائے اعظم نے یوکرین کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، انہوں نے افغانستان میں امن اور استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی معیشت کو سنبھالنے کے لیے منجمد اثاثے فوری بحال کیے جائیں۔




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں