عجب اتفاق مصباح جلد آؤٹ تو ٹیم فتحیاب ففٹی بنائیں تو شکست

آخری 10ون ڈے میچز میں مصباح نے 5 بار ففٹی پلس رنز اسکور کیے اور ان پانچوں میں ٹیم کو شکست ہوئی۔


Sports Desk March 05, 2014
آخری 10ون ڈے میچز میں مصباح نے 5 بار ففٹی پلس رنز اسکور کیے اور ان پانچوں میں ٹیم کو شکست ہوئی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستانی کپتان مصباح الحق کو پاکستانی بیٹنگ لائن میں دیوار کی حیثیت حاصل ہے مگر گذشتہ کچھ میچز کے دوران ان کا جلد آؤٹ ہونا ٹیم کیلیے فتح کی علامت بن گیا۔

آخری 10ون ڈے میچز میں مصباح نے 5 بار ففٹی پلس رنز اسکور کیے اور ان پانچوں میں ٹیم کو شکست ہوئی، ایشیا کپ میں انھوں نے سری لنکا کے خلاف ابتدائی میچ میں 73 رنز بنائے اور پاکستان 12 رنز سے ہار گیا، افغانستان کے خلاف مصباح بغیر کسی گیند کا سامنے کیے رن آئوٹ ہوئے تو ٹیم جیت گئی، اسی طرح بھارت سے فتح میں وہ ایک رن پر رن آئوٹ ہوئے اور اب بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں وہ 4 رنز پر بولڈ ہوئے اور پاکستان 3 وکٹ سے کامیاب رہا۔