امپائرنگ کا معیار بدستور پست رہا صہیب مقصود کو غلط آؤٹ دیا گیا

صہیب مقصود کو ایک ایسی گیند پر کیچ قرار دیدیا گیا جو بیٹ کے کافی دور سے گزر کر وکٹ کیپر کے گلوز میں گئی تھی۔


Sports Desk March 05, 2014
صہیب مقصود کو ایک ایسی گیند پر کیچ قرار دیدیا گیا جو بیٹ کے کافی دور سے گزر کر وکٹ کیپر کے گلوز میں گئی تھی۔ فوٹو: فائل

بھارت کیخلاف میچ کی طرح منگل کو بنگال ٹائیگرز سے مقابلے میں بھی امپائرنگ کا معیار ناقص رہا۔

صہیب مقصود کو ایک ایسی گیند پر کیچ قرار دیدیا گیا جو بیٹ کے کافی دور سے گزر کر وکٹ کیپر کے گلوز میں گئی تھی، بولر مومن الحق نے اس پر حیرت سے بھرپور جشن منایا جبکہ صہیب مقصود زیر لب مسکراتے ہوئے بادل ناخواستہ میدان سے باہر چلے گئے، پاکستان کی اننگز کے دوران آخری اوور میں ایک ایسی گیند وائیڈ نہیں دی گئی جس کو فواد عالم اچھل کر بھی نہیں کھیل سکے،نوجوان بیٹسمین رن بنانے کی کوشش میں کریز تک نہ پہنچ پائے،ان کے آئوٹ ہونے پر مشن عمر اکمل کو چوتھی گیند پر مکمل کرنا پڑا۔اس سے قبل محمد حفیظ بار بار اپیل کے باجود واضح ایل بی ڈبلیو فیصلہ اپنے حق میں نہیں کرا سکے تھے۔