ایبٹ آبادآپریشن کیلیے امریکاسے 53کروڑڈالرنہیں لیے شکیل آفریدی

غیر قانونی گرفتارکیاگیا،امریکامیںمقیم ڈاکٹر ہاشم سے رابطہ تھاملاقات نہیںکی،تحریری بیان۔


INP September 13, 2012
غیر قانونی گرفتارکیاگیا،امریکامیںمقیم ڈاکٹر ہاشم سے رابطہ تھاملاقات نہیںکی،تحریری بیان۔ فوٹو: ایکسپریس

اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن میں امریکاکی مددکے الزام میںگرفتارڈاکٹر شکیل آفریدی نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کومستردکرتے ہوئے کہاہے کہ میںنے ایبٹ آبادآپریشن کیلیے امریکاسے 53کروڑ ڈالرنہیں لیے۔

مجھے پشاورسے گرفتار کیاگیا،میری گرفتاری غیرآئینی اورغیر قانونی ہے،2008 میں خیبر ایجنسی میں سرجن تعینات کیاگیا،منگل باغ نے باڑہ کے داخلے پرپابندی لگا دی تھی،امریکامیں مقیم ڈاکٹر ہاشم سے رابطہ تھالیکن ان سے ملاقات نہیںکی تھی،بدھ کوسینٹرل جیل پشاور سے جاری اپنے نوصفحات پرمشتمل پہلے تحریری بیان میںڈاکٹرشکیل آفریدی نے اپنی گرفتاری کوغیرآئینی اور غیرقانونی قراردیا ہے، شکیل آفریدی نے امریکی میڈیاکی اس رپورٹ کوبھی مسترد کردیا ہے جس میںان پر ایبٹ آباد آپریشن کے لیے53 کروڑ ڈالر لینے کاالزام تھا۔