امیتابھ بچن نے اپنی بلاک بسٹر فلموں سے جڑی یادگار تصویر شیئر کردی

نایاب تصویر میں فلمی شائقین کو امیتابھ کی فلم ’ڈون‘ کی پیشگی بکنگ کیلئے لمبی قطار میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے


ویب ڈیسک June 17, 2022
فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے 'شہنشاہ' امیتابھ بچن نے ماضی کی اپنی بلاک بسٹر فلموں سے جڑی ایک یادگار تصویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیجنڈری اداکار نے 1978 کی ایک نایاب تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امیتابھ کی فلمیں دیکھنے کے لیے سیمنا کے باہر لوگوں کی لمبی قطار ہے۔ لیجنڈری اداکار کے لیے ماضی کے یہ لمحات ناقابل فراموش ہیں۔

امیتابھ بچن نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ تصویر میری 1978 کی 'ڈون' فلم سے متعلق ہے جسے دیکھنے کی غرض سے سیکڑوں فلمی شائقین پیشگی بکنگ کرانے کے لیے لمبی قطار میں کھڑے ہیں۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے مذکورہ سال کے دوران ڈون کے علاوہ چار مزید بلاک بسٹر فلمیں بنائیں جن میں کمسے وادی، تریشول، مقدر کا سکندر اور گنگا کی سوگندھ شامل ہیں، ان میں سے چند فلمیں تو 50 ہفتوں تک چلی ہیں، وہ بھی کیا دن تھے۔







View this post on Instagram


A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)




مقبول خبریں