مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے 035 فیصد کا اضافہ

ٹماٹر، آلو، چینی، لہسن، دال مونگ وچنا، آٹا،نمک، باسمتی ٹوٹا،کھلاگھی ودیگر اشیا مہنگی


Numainda Express March 08, 2014
پیاز، زندہ چکن،انڈے، ایل پی جی اور پٹرول کی قیمتیں کم ہوگئیں، 32اشیا کے نرخ مستحکم ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ملک بھر میں گزشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی(افراط زر) کی شرح میں 0.35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تاہم آٹھ ہزارروپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے گزشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی(افراط زر) کی شرح میں سب سے کم اضافہ ہوا جو کہ 0.63 فیصد ہے جبکہ 35 ہزار روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے امیر طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جو کہ 0.17 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اورپانچ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

اس ضمن میں وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 6 مارچ 2014 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران آٹھ ہزار روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے مہنگائی(افراط زر) کی شرح میں 0.63 فیصد، آٹھ ہزار ایک روپے سے بارہ ہزارروپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی(افراط زر) کی شرح میں 0.55 فیصد، بارہ ہزارایک روپے سے اٹھارہ ہزا رروپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے مہنگائی(افراط زر) کی شرح میں0.47 فیصد، اٹھارہ ہزار ایک روپے سے 35 ہزار روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے مہنگائی(افراط زر) کی شرح میں0.37 فیصد اضافہ ہے اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں 35 ہزار روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے مہنگائی (افراط زر) کی شرح میں 0.17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ چھ مارچ 2014کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک بھر میں جن سولہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ان میں ٹماٹر، آلو، چینی، لہسن، دال مونگ، دال چنا، آٹے کا تھیلہ، گندم، کھُلا نمک پاوڈر، باسمتی ٹوٹا چاول اورکھُلا ویجی ٹیبل گھی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں جبکہ جن پانچ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں پیاز، زندہ چکن،انڈے، ایل پی جی اور پٹرول شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 32اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔