جج نہیں دہشتگردوں پر گولی چلائی الزامات بے بنیاد ہیں سیکیورٹی گارڈ

عدالت نے 3 روزہ ریمانڈ دیدیا، وزیر داخلہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں ،لاہور بار


Numainda Express March 08, 2014
عدالت نے 3 روزہ ریمانڈ دیدیا، وزیر داخلہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں ،لاہور بار۔فوٹو:اے ایف پی/فائل

ایف ایٹ کچہری حملے میں جاںبحق ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان کے سیکیورٹی گارڈ بابرحسین کوپولیس نے انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت کے جج عتیق الرحمن کے سامنے پیش کیا۔

اس دوران ملزم بابرحسین نے بیان دیتے ہوئے کہاکہ اس نے ایڈیشنل سیشن جج رفاقت کوقتل نہیں کیااس حوالے سے اس پر عائدالزام بے بنیادہے ۔ملزم سیکیورٹی گارڈ نے اپنے بیان میں کہاکہ وہ بے گناہ ہے اوراس نے جج کوبچانے کی کوشش کی ۔اس نے جج پرنہیں دہشت گردپرگولیاں چلائی تھیں۔ پولیس نے عدالت سے استدعاکی کہ ملزم کاسات روزہ جسمانی ریمانڈ دیاجائے تاہم عدالت نے پولیس کی یہ استدعامستردکرتے ہوئے ملزم بابر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیااورحکم دیاکہ اسے پیرکودوبارہ پیش کیاجائے۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کوایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے ڈی سی کی سربراہی میں قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔ انھوں نے بتایا کہ سانحہ میں 3کانسٹیبلز کے علاوہ ڈیوٹی پرمامورتمام سیکیورٹی جوانوں نے بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔